.Scout Leader Azhar Hussain Regulating the Traffic at Old Numaish. .
Rover Zain Ali at Rover Training Camping  
He was hit by bullet in the head near the Hussaini Blood Bank, where he was rendering his service for guiding the Muharram mourners from M.A Jinnah Road towards Nishtar Park.
AZhar was a School Teacher and had joined the scout movement 30 Years ago. He is survived his wife and two children. His both children also serving with him at the same time in Pak Hyderi Scouts Camp, Other scouts who rushed towards him after he had been shot came under another attack that left Ayaz injured. The three were taken to the Civil Hospital where two were pronounced dead and the third was admitted now he is in safe condition in Agha Khan Hospital.
عشرہ محرم کے آغاز پر ہی کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو اسکاؤٹس شہید اور ایک زخمی ہوگئے ،محرم الحرام کے آغاز پر پرانی نمائش کے قریب واقع نشر پارک میں محرم کی پہلی مجلس ہورہی تھی جس میں شرکت کے لئے آنے والے عزاداران کی رہنمائی کے لئے اسکاؤٹس موجود تھے ان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے 53سالہ اسکاؤٹ لیڈر اظہر علی اور 20سالہ زین علی محمود شہید ہوگئے اسکاؤٹ ایاز زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال لے جایا گیا جہاں سے شدید زخمی ایاز کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شہید ہونے والوں کی لاشیں امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی پہنچائی گئیں ، شہید ہونے والے دونوں اسکاؤٹس کی نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کی گئی، زین کی میت اس کے آبائی گاؤں چکوال روانہ کردی گئی جبکہ اظہر کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی۔پرانی نمائش پر فائرنگ میں شہید ہونے والے زین علی محمود اور اظہر رضا کا تعلق بوتراب اسکاؤٹس گروپ اور پاک حیدری اسکاؤٹس گروپ سے تھا، 20 سالہ زین علی محمود ولد قیصر محمودپی ای سی ایچ ایس بلاک 6کا رہائشی اور بی کام کا طالبعلم تھااسکے دو چھوٹے بھائی ہیں جبکہ والد ملازمت کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں یہ دو سال قبل بوتراب اسکاؤٹس گروپ میں شامل ہوا اورحسینی بلڈ بینک کے قریب نشتر پارک کی رہنمائی کے لئے مامور تھا اس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور اس کے ماتھے پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگیااسے اسکاؤٹس نے فوری طورپر سول اسپتال پہنچایا جبکہ دوسرے شہید ہونے والے اسکاؤٹ لیڈر53سالہ اظہرعلی گذشتہ 30سال سے پاک حیدری اسکاؤٹس سے وابستہ تھے اور محرم الحرام کے دوران پرانی نمائش پر ڈیوٹی انجام دیتے تھے وقوعہ والے روز بھی وہ پرانی نمائش پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہو کر گرپڑے انہیں اُٹھانے کے لئے دوسرے اسکاؤٹس آگے بڑھے تو ان پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے اسکاؤٹ ایاز زخمی ہوگیا۔ اظہر علی ایک نجی اسکول میں ملازم تھے اور دو بچوں کے باپ تھے ان کے دونوں بچے پاک حیدری اسکاؤٹس میں شامل ہیں اور وہ بھی وقوعہ کے وقت اسکاؤٹ کے امدادی کیمپ میں موجود تھے، شہید ہونے والے اسکاؤٹس کو سول اسپتال سے اسکاؤٹس دستوں کے ہمراہ امام بارگاہ انچولی لے جایا گیا۔ اسکاؤٹس کی شہادت پر گورنرو چیف اسکاؤٹ سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن و چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس آغا رفیق احمد ،سابق چیف کمشنرلیفٹننٹ جنرل(ر) سید پرویز شاہد، صوبائی اسکاؤٹ کمشنر پروفیسر انوار احمد زئی ،حسن فیروز،صوبائی کمشنر بلوچستان عبدالکریم، صوبائی سیکرٹری سید اخترمیر،نیشنل سیکرٹری صابر حسین نیازی، نیشنل کمشنر اقبال شاہ، صوبائی سیکرٹری پنجاب محمد طارق ، امتیاز احمد خان ڈپٹی سیکرٹری خیبر پختونخواہ ،منظورشاہ لیڈرٹرینر ،عبدالصمد چشتی آزاد کشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن ، خالد محمود پی آئی بوائے اسکاؤ ٹس ایسو سی ایشن ،فرحان شمس پیٹرن ممبر ،سندھ کے مختلف اضلاع ،خیرپور،لاڑکانہ ،سانگھڑ،شکارپور،جامشورو،بدین ،حیدرآباد،نوشہروفیروز،کراچی اسماعیلی ڈسٹرکٹ ،آل پرائیویٹ اسکول ڈسٹرکٹ کے ضلعی سیکرٹریز اسکاؤٹ لیڈرزاور کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے مختلف گروپس کے سربراہاں ،سندھ بوائے سکاؤٹس ایسو سی ایشن کے کووآرڈی نیٹرزفرقان یوسفی ،ظفر حسین ،اقبال کاظمی، طاہر شیخ ،لیڈر ٹرینرمنیر احمد ،عبدالحئی خان ،کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے آغا طاہر، پاک حیدری کے غلام حیدررفعت مختلف ٹی وی چینلز کے اینکرز ،کنٹرولر نیوز ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز اور فوٹو گرافر ایسوسی ایشن نے دو اسکاؤٹس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کے ساتھ زخمی اسکاؤٹ ایاز علی کی صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ۔
(رپورٹ آصف اسلام)
جب تک نہ جلے دیپ شہیدوں کے لہو سے
کہتے ہیں کہ جنت میں چراغاں نہیں ہوتا
|